مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پوری طرح متحد ہے،خرم روحیل اصغر

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پوری طرح متحد ہے،خرم روحیل اصغر

  

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ لاہور کے صدرخرم روحیل اصغر نے مقامی شادی ہال میں ایک شاندار تقریب میں محترمہ ساجدہ وسیم ملک کو جنرل سیکریٹری لاہور خواتین یوتھ وِنگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس موقع پر ابراز بٹ ، ریحان خان ، وقاص قریشی ، عثمان شیخ ، فرزانہ کاظم ، کاشف علی ، جہانگیر اعوان ، میاں فیصل باوا اور وحید ریاض مغل کے علاوہ یوتھ وِنگ کی خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خرم روحیل اصغر نے کہا کہ یوتھ ونگ لاہوروزیر اعظم میاں نواز شریف وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، کیپٹن صفدر اور نوجوانوں کے دل کی دھڑکن اور یوتھ ونگ کی جان میاں حمزہ شہباز کی قیادت میں متحد ہے اور مسلم لیگ( ن) کی مضبوطی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ یوتھ ونگ نوجوان طبقہ کی اس ملک گیر جماعت کے ساتھ وابستگی کی ضمانت ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یوتھ ونگ لاہور کی کارکردگی مجموعی طور پر پاکستان مسلم لیگ کی تقویت کا باعث ثابت ہو۔ خرم روحیل اصغر نے محترمہ ساجدہ وسیم ملک کو جنرل سیکرٹری خواتین یوتھ وِنگ لاہور نامزد ہونے پر مبارک دی اور ان کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -