چیئر مینوں، کونسلروں کو اختیارات کا نہ ملنا زیادتی ہے، رانا مشتاق احمد خاں

چیئر مینوں، کونسلروں کو اختیارات کا نہ ملنا زیادتی ہے، رانا مشتاق احمد خاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چھانگامانگا(رانا محمد یوسف) مسلم لیگ ن چھانگامانگا کے رہنماو چیئرمین سٹی حاجی رانا مشتاق احمد خاں اور وائس چیئرمین ملک پرویز صادق نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بلدیاتی الیکشن کا تجربہ زبردست کامیاب رہا ہے لیکن پنجاب حکومت اختیارات نہ دے کر چیئرمینوں کونسلروں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کررہی ہے ان کا کہنا تھاکہ پسماندہ اور دو ر دراز کے علاقوں کے لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شرح خواندگی میں اضافہ کرنے کیلئے کمپیوٹر، انفارمیشن اور سائنس ٹیکنالوجی کے لیے ضلعی سطح کی بجائے یوسی چیئرمینوں کے ذریعے فنڈز دئیے جائیں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی فنڈز نہ ہونے کے باوجود ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں اور ایم پی اے شیخ علاؤالدین کے فنڈز سے بنیادی مسئلہ پینے کے پانی جس کو گھر گھر پہنچانے کے لیے واٹر ٹینکی سکیم کو جلد شروع کیا جارہا ہے واٹر سپلائی کے خراب پائپ تقریباً تبدیل ہوچکے ہیں مین بازار چھانگامانگا میں ٹف ٹائل مکمل لگا دی گئی ہے جبکہ مین بازار کے ساتھ والے بینک بازار میں سڑک سے جامع مسجد حنفیہ رضویہ تک ٹف ٹائل لگوانا ہماری اوّلین ترجیحات میں سے ہے جیسے ہی فنڈز کی فراہمی ہوتی ہے پہلا کام اسی بازار کا ہوگا اسی طرح ماشاء اللہ کالونی، سلطان ٹاؤن اور راؤکوٹ میں سولنگ پلیاں تعمیر کرائی ہیں نیارحمانپورہ میں مختلف گلیوں میں کارپٹ سڑکیں تعمیر کرائی ہیں صفائی کا نظام جو پہلے بہت ناقص تھا معمولی بارشیں ہونے پر نالیوں کا کچرہ کئی کئی روز خشک ہی نہ ہوتا تھا اب صفائی روزانہ احسن طریقے سے کرائی جارہی ہے ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے ۔ رانا مشتاق احمد خاں نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں چار کمرے تعمیر کرائے لڑکیوں کے لیے ڈگری کالج منظور ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اصرار پر ایم این اے نے چھانگامانگا کے لیے مزید چھ کلومیٹر گیس پائپ لائن دی ہے۔ 350گیس کنکشن رانامحمد اسحاق خاں نے دئیے ہیں ساڑھے نو کروڑ روپے سے سیوریج سسٹم چھانگامانگا کو دیا ہے گندے پانی کے نکاس کے لیے بہت جلد جنریٹر دے رہے ہیں رانا مشتاق احمد نے کہا کہ ایم این اے کی بدولت ہم کام کررہے کیونکہ بلدیاتی نظام تو ابھی فعال ہی نہیں ہوا ہے۔ رانا مشتاق احمد نے کہا رانا سکندر بھاری اکثریت سے ضلع قصور سے چیئرمین منتخب ہوں گے۔چیئرمین اور وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ چھانگامانگا میں ایک کمیونٹی سنٹر جس میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات عوام کے لیے فری ہوں اور ایک سلاٹر ہاؤس ویٹرنری ہسپتال کے اندر تعمیر کروائیں گے ۔