نابینا طلبہ کی بہترین کارکردگی پر سول سوسائٹی کاعزیز جہاں ٹرسٹ کو خراج تحسین

نابینا طلبہ کی بہترین کارکردگی پر سول سوسائٹی کاعزیز جہاں ٹرسٹ کو خراج ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ انسٹیٹیوٹ فار دی بلائنڈ سٹو ڈنٹس کی جانب سے نا بینا طلبا کی 1999سے 2016 تک کے امتحانات میں 100فیصد بہترین کار کردگی دکھانے پر سول سوسائٹی کی جانب سے ٹرسٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ فار دی بلائنڈ کے تمام طلباء نے میٹرک میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں تطہیر فاطمہ سرفہرست ہیں انہوں نے 851نمبر ،رسل سلمان نے 770نمبر ،محمد عمر مجاہد نے 696نمبر ،مناہل اشفاق نے 694نمبر اور ارمغان اجمل نے 662نمبر حاصل کئے ہیں ٹرسٹ کے نابینا طلبا کی جانب سے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سول سوسائٹی کی جانب سے ٹرسٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی کارکردگی اور نابینا بچوں کو معاشرہ کا اچھا اور کارآمد رکن بنانے میں عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ کی جانب سے کی جانے والی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -