پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے زیر اہتمام یوم دفاع کی تقریبات

پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے زیر اہتمام یوم دفاع کی تقریبات

  

لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے زیر اہتمام یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام بھی یومِ دفاع کی مناسبت سے تقریب کا انعقام کیا گیا جس میں تقریری مقابلے، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹری پیش کی گئی۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید اور میجر ناصر نے یوم دفاع کی اہمیت پر روشنی ڈالی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام یومِ دفاع کے حوالے سے تقریب میں طلباؤ طالبات نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ملی نغمے، نظمیں ، ڈاکیومینٹری ، تقاریر اور ڈرامے پیش کئے۔ تقریب میں پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے طلباء طالبات نے انسانی پرچم بھی بنایا۔ ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے اپنے خطاب میں اساتذہ اور طلبہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور بعد ازاں ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔ تقاریب میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -