آئی ٹی ٹی کے زیراہتمام یوم دفاع کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں تقاریب

آئی ٹی ٹی کے زیراہتمام یوم دفاع کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں تقاریب

  

لاہور(خبرنگار) اسلامی تحریک طلبہ کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان پر تعلیمی اداروں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا،مرکزی دفتر میں چیئرمین تحریک غلام عباس صدیقی کی صدارت میں دفاع نظریہ پاکستان سیمینار کا اہتمام کیا گیا تقاریب سے غلام عباس صدیقی چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ،شاہد نذیر صدر اسلامی تحریک طلبہ ،محمد عدنان ترجمان ،عبدالغفار نائب صدر ،کلیم الرحمان، حافظ محی الدین ،قاضی یعقوب،محمد رفیق،ذکی الدین، ملک قدیرسوشل میڈیا انچارج آئی ٹی ٹی شمالی لاہور،فہیم جاوید نے لاہور،لیہ،اوکاڑہ،ہری پور ، نارووال ودیگر علاقوں میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر یوم تجدید عہد کا وفا دن ہے اس دن ہم مسلمانان پاکستان کو عزم کرنا ہوگا کہ پاکستان میں اسلامی نظام خلافت قائم کرکے پاکستان کا دفاع کریں گے ،اسلام اور پاکستان کے خلاف کسی عنصر کو ایک لمحہ بھر کیلئے برداشت نہیں کریں گے۔

،6 ستمبر 1965 ء کو پاک فوج نے بھارتی بزدل افواج کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرکے دشمن کو پیغام دیا ہے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانے کی کوشش کی تو قصۂ ماضی بنا دیں گے۔ چیئرمین تحریک غلام عباس صدیقی نے کہا کہ یوم دفاع پر سرکاری تعطیل نہ کرکے اسے قومی سطح پر نہ منانا قابل مذمت ہے ۔

حکمران اغیار کے نظریے کو لاگو کرنے سے باز رہیں پاکستان میں کفر کا یجنڈا کسی قیمت پر نہیں چلنے دیا جائے گا ،پاکستان دشمنوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں نہ لانا دشمنوں کو قبول کرنے کے مترادف ہے ایم کیو ایم کی وکالت کرنے والے بھی کرپٹ اور ملک دشمن ہیں ۔پاکستان مخالف کسی جماعت کو قبول نہیں کیا جا سکتا ،ایم کیو ایم کی وکالت بند کی جائے ،ایم کیو ایم پر پابندی دفاع پاکستان کیلئے ازحد ضروری ہے۔اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان کا دفاع کرنے کیلئے لازم ہے کہ پاکستان سے کرپٹ لیڈرز اور کرپٹ نظام کا خاتمہ کیا جائیقوم اس عظیم مقصد کیلئے میدان عمل میں اترے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -