نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام علامہ احمد علی قصوری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام علامہ احمد علی قصوری کی یاد میں تعزیتی ...

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے )نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں ممتاز عالم دین، دانشور اور ماہر اقبالیات علامہ احمد علی قصوری کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحوم کی شاندار دینی ،ملی وقومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل ساڑھے دس بجے صبح ایک تعزیتی ریفرنس ہو رہا ہے۔جس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ کارکنان تحریک پاکستان، ممتاز دانشور اور علماء و مشائخ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ تعزیتی ریفرنس کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -