فوجی شہداء قوم کے دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں، اکرم رضوی
لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام پنجاب کے سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ فوجی شہداء قوم کے دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں۔ دہشتگردی اور دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ ایک بزنس بن چکی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد رک گیا ہے آپریشن ضرب عضب کا سارا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے پاک فوج کے جوان اور افسر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہورہے ہیں اور حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے فوج جمہوری اداروں کی کمزوری کا خمیازہ بھگت رہی ہے ملک یا شخصیات میں سے کسی ایک کو بچانے کے فیصلے کا وقت آگیا ہے۔ حکمران قائد اعظم کے راستے سے ہٹ چکے ہیں پوری قوم یوم دفاع کے موقع پر استحکام پاکستان کیلئے تجدید عہد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اکرم رضوی نے کہا قوم گورے انگریزوں سے آزادی کے بعد کالے انگریزوں کی غلامی میں آچکی ہے ہم نے پاکستان جیسے عطیہ خداوندی کی قدر نہیں کی محبتِ پاکستان کے جذبے کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے استحکام وطن کیلئے قوم کا اتحاد ضروری ہے پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔
اسلام و پاکستان سے محبت کو دوسر ی تمام محبتوں پر غالب کرنا ہوگا۔۔۔