جمہوریت کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالوں کو قوم مسترد کرچکی ہے ، تحسین فواد

جمہوریت کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالوں کو قوم مسترد کرچکی ہے ، تحسین فواد

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کی تاریخیں دینے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں جمہوریت کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والے کو قوم مسترد کرچکی ہے عمران خان آئینی و قانونی طور پر اسمبلی کے رکن بھی نہیں رہے ۔وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے ملکی ترقی کی دشمن ہیں ۔مودی کے ایجنڈے پر چلنے والی جماعت شریف برادران کے اقتدار کی دشمن ہے۔اقتصادی راہداری منصوبہ ہر صورت مکمل ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال ٹاؤن کریم بلاک میں واقعہ اپنی رہائشگار حمزہ شہباز شریف کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی قومی و صوبائی اسمبلی کی ممبر خواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ماضی کی نسبت بہت مضبوط اور مستحکم ہو چکا ہے ۔

اقتدار کی حوس رکھنے والے کو پہلے عوام میں اپنا اعتماد بحال کرنا ہو گا کیونکہ دھرنوں کی سیاست نے کا چہرہ مسخ کردیا ہے ۔چور دوازے سے اقدار میں آنے کے دن اب ہوا ہو گئے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -