ریفرنڈم کیلئے ایل ڈی اے سٹاف یونین نے امیدواران کا اعلان کردیا

ریفرنڈم کیلئے ایل ڈی اے سٹاف یونین نے امیدواران کا اعلان کردیا

  

  • لاہور(اپنے نمائند ے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں8ستمبرکو ہونے والے ریفرنڈم کے لئے ایل ڈی سٹاف یونین نے اپنے امیدواران کا اعلان کر دیا ،صدر کے لئے ملک شاہد باقر ،جنرل سیکرٹری سعید کھوکھر ،چیئرمین اقبال گجراور سرپرست اعلیٰ کے لئے محمود الحد کا ناموں کا اعلان کیا گیا ہے اس کے علاوہ دیگرپارٹی عہداداران میں سینئر نائب صدر کے لئے نوید اکرام ، نائب صدر محمدعطاء کے علاوہ اے آر خان اورعاصم ڈارشامل ہیں ، ایل ڈی اے سٹاف یونین کے جاری کردہ منشور کے مطابق ایل ڈی اے ملازمین کے حقوق کا تحفظ،بیرونی بلیک میلنگ کا خاتمہ،دوستانہ ماحول کی فراہمی،فوت شدگان ورکرز کے بچوں کے معاشی تحفظ اور ایل ڈی اے کوٹہ سے ملازمین کو پلاٹوں کے حصول کی کوششیں شامل ہیں امیداوار برائے صدر ملک شاہد باقر نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے منشور کے بارے میں آگاہی دی کہ پہلے بھی کامیاب ہوکر ایل ڈے اے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات کئے تھے او آئندہ بھی ہم اپنی سابقہ کارکردگی کی بناء پر کامیاب ہو کر ملازمین کے حقوق کے لئے دن رات ایک کر دیں گے ڈ ائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ،سی ایم پی سیل،کمرشل برانچ ،ٹاؤن پلاننگ سرویئر برانچ،ڈی جی سیل ،اکاؤنٹس برانچ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ ،ٹریبونل برانچ ٹاؤن شپ،کچی آبادی،چیف انجینئر برانچ ،سوٹ برانچ کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید توصیف شاہ اور حسین شاہ نے ایل ڈی اے سٹاف یونین کی بھرپور حمائت کا اعلان کر دیا ہے۔؂

    ۔اس کے علاوہ ایل ڈی اے کے ملازمین کو ایل ڈی اے کوٹہ سسٹم کے تحت پلاٹوں کی تقسیم ،فوت شدگان ملازمین کے بچوں کے لئے ملازمت کے مواقع اور امداد کے علاوہ ہماری یہ پوری کوشش ہو گی کہ ایل ڈی اے ملازمین بغیر کسی ڈر اور خوف کے اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے انجام دیں سکیں ،پچھلے ادوار میں بعض لوگوں پر جھوٹی درخواست بازی کی وجہ سے کچھ ملازمین کو پریشان اور ملازمت سے بھی فارغ کیا گیا تھا جو کہ بعد میں پتہ چلا کہ وہ تحقیقات صحیح پیمانے پر نہ ہوئیں تھیں ،اس دفعہ ہم کامیاب ہو کر ایک ایسا لائحہ عمل دیں گے کہ کوئی بھی کسی کی بلیک میلنگ میں نہ آئے ۔ہمارا تمام ایل ڈی اے ورکرز سے وعدہ ہے کہ ہم انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنی سابقہ کارکردگی سے بھی بہتر کارکردگی سے کام کریں گے ،ہمارے نامزد کر دہ پینل میں محنتی اور ایماندار عہددران شامل ہیں ۔ایل ڈی اے کی ریکوری برانچ ،ڈ

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -