ایڈیشنل سیشن جج نے 2 بچے باپ سے برآمد کرکے ماں کے حوالے کردیئے
لاہور(نامہ نگار )ایڈیشل سیشن جج لاہور شاہدہ سعید نے دو بچے باپ سے برآمد کرکے ماں کے حوالے کردیئے۔ عدالت میں فیکٹری ایریا کی رہائشی غلام فاطمہ نے اپنے وکیل جاوید اقبال سندھو کی وساطت سے اپنے دو بچوں، 8ماہ کی بچی ایمان اور 3سالہ زوہیب کے حصول کے لیے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ریس کورس پولیس کو حکم دیا کہ بچے برآمد کرکے عدالت میں پیش کئے جائیں۔ پولیس نے دونوں بچوں کو باپ آصف اقبال کے ساتھ عدالت میں پیش کردیا۔
دونوں بچے ماں کو دیکھ کر عدالت میں زاروقطار رونے لگے۔ عدالت نے بچے شیر خوار ہونے کی وجہ سے ماں کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا۔ماں بچوں کو لپٹ کر روتی رہی،غلام فاطمہ نے عدالت کوبتایاکہ وہ گھر برباد نہیں کرنا چاہتی تھی ،اس کا شوہر کام نہیں کرتا تھا ،وہ کام کرنے کا کہتی تو شوہر تشدد کرتا، اسی وجہ سے اس نے دونوں بچوں کو اس سے چھین کر اسے گھر سے نکال دیا تھا