ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت آج 7ستمبر تک ملتوی کردی ہے،عدالت میں وکلا اس نکتے پر بحث کریں گے کہ پولیس کے سامنے اعتراف جرم شہادت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ماڈل عبیرہ قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جا رہی ہے،عدالت میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ،پولیس نے اعتراف جرم کے حوالے سے ایک شہادت پیش کی جس پر عدالت میں فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ کی طرف سے اعتراض اٹھایا گیا کہ پولیس کے سامنے کیا گیا اعتراف جرم شہادت کے طور پرعدالت میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ملزمان نے اعتراف جرم مجسٹریٹ کے سامنے کیا ہو تو وہ شہادت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔عدالت نے وکلاکو پولیس کے سامنے اعتراف جرم کی حیثیت کے حوالے سے آج بحث کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے عدالت میں شیرا کورٹ پولیس نے عظمیٰ راؤعرف طوبی، حکیم ذیشان اور فاروق الرحمن کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ماڈل عبیرہ کو قتل کرکے اس کی لاش غائب کرنے کی کوشش کی تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -