براک اوباما نے لاؤس میں فلپائنی صدر سے ملاقات منسوخ کر دی

براک اوباما نے لاؤس میں فلپائنی صدر سے ملاقات منسوخ کر دی

  

دی ہیگ (اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما نے لاؤس میں فلپائن کے صدر روڈریگو سے ہونے والی ملاقات کو منسوخ کر دیا ہے اور اب وہ جنوبی کوریا کے صدر سے ملیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ صدر اوباما نے یہ ملاقات فلپائن کے صدر کی جانب سے ان کو بازاری عورت کا بیٹا کہنے پر منسوخ کی ہے۔اس سے قبل صدر براک اوباما نے کہا تھا کہ فلپائن کے صدر کے ساتھ ملاقات میں منشیات کے حوالے سے ماورائے آئین ہلاکتوں کے مسلے کو اٹھائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -