ملائشیا کے صدرکے خلاف اپوزیشن رہنماؤں کا اتحاد

ملائشیا کے صدرکے خلاف اپوزیشن رہنماؤں کا اتحاد

  

کوالالمپور (اے پی پی) ملائشیا کے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم اور سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے درمیان اتحاد ہو گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک نئے سکیورٹی بِل کے ذریعے وزیر اعظم نجیب رزاق کو اضافی اختیارات دینے کے امکان پر دونوں رہنما مل کر اس قانون کی مخالفت پر تیار ہو گئے ہیں۔ ماضی کے کٹر مخالفین کوالالمپور کی ایک عدالت میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے میڈیا کے سامنے مصافحہ بھی کیا۔ اس عدالت میں انور ابراہیم کی جانب سے نئے قانون کو غیر آئینی قرار دینے کی ایک درخواست جمع کروائی گئی ہے۔ صدر نجیب رزراق کی جانب سے پیش کیے گئے نئے قانون کی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی مخالفت کر رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -