شمالی کوریا خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کرے، امریکاکا ایک مرتبہ پھر انتباہ

شمالی کوریا خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کرے، امریکاکا ایک مرتبہ پھر ...

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کرے۔ شمالی کوریا ایسے لاپرواہ اقدامات سے گریز کرے جو عوام اور خطے میں سمندری تجارت کے لیے خطرہ ثابت ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جاپان کے سمندر میں تین بیلیسٹک میزائیل فائر کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا ایسے لاپرواہ اقدامات سے گریز کرے جو عوام اور خطے میں سمندری تجارت کے لیے خطرہ ثابت ہو۔اقوام متحدہ نے بھی چین میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -