ایرانی تنقید مسترد،حاجیوں کو سیکورٹی فراہم کرنا ذمہ داری ہے، سعودی عرب

ایرانی تنقید مسترد،حاجیوں کو سیکورٹی فراہم کرنا ذمہ داری ہے، سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے کہا ہے کہ عازمین حج کو سیکورٹی اور سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے دوران حج سیکورٹی مسائل پیدا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔ایران کی جانب سے تنقید کو بھی مسترد کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت دوران حج سیکورٹی کی صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی عازمین حج کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو سیکورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے دوران حج قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے ۔شہزادہ محمد بن نائف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایرانی عازمین حج کو بھی دیگر عازمین کی طرح تمام سہولیات فراہم کرتا رہا ہے
تاہم ایران انتظامیہ خود نہیں چاہتی کہ ایرانی عازمین یہاں ا?ئیں ۔ ایران حج کو ایک سیاسی مسئلہ بنارہا ہے ۔واضح رہے کہ سعودی عرب سے معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے اس سال ایرانی شہری حج نہیں کرسکیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -