اسرائیلی وزیر اعظم کا فلسطینی صدرسے ملاقات پر غور

اسرائیلی وزیر اعظم کا فلسطینی صدرسے ملاقات پر غور

  

ماسکو (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ماسکو میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کر سکتے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ملاقات کی دعوت روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے دی تھی۔ روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ روس کو اسرائیلی مؤقف سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ محمودعباس سے بغیر کسی پیشگی شرط کے ملاقات پر غور کر رہے ہیں۔ صدر عباس کے ترجمان نے اس حوالے سے کوئی رائے دینے سے انکار کر دیا۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات 2014ء سے منقطع ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -