الیکشن کمیشن ن لیگ کا سیاسی مخالفین کیخلاف ’’انتقامی ہیڈکواٹر‘‘ہے،چوہدری سرور

الیکشن کمیشن ن لیگ کا سیاسی مخالفین کیخلاف ’’انتقامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے الیکشن کمیشن کو (ن) لیگ کا سیاسی مخالفین کیخلاف ’’انتقامی ہیڈکواٹر‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران الیکشن کمیشن کو سیاسی مخالفین کو میدان سے ہٹانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں ‘ الیکشن کمیشن آئین اورقانون نہیں (ن) لیگی قیادت کی مرضی سے چل رہا ہے‘حکمرانوں کی کرپشن اور قوم سے جھوٹ بولنا الیکشن کمیشن کے سواپوری قوم کو نظر آرہا ہے ‘حکمران عوام کی نظروں میں نااہل ہو چکے ہیں ‘عمرا ن خان قوم کے دلوں پرراج کر رہے ہیں انکے خلاف (ن) لیگ کے اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہی ہوں گے ۔ وہ منگل کے روز فوٹریس سٹیڈیم لاہورمیں یوم دفاع کی تقریب میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ملک کا دفاع آج بھی محفوظ ہاتھوں میں ہے اور1965کی جنگ میں قربانیں دینے والوں کو قوم آج سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر نیوالی غیر ملکی طاقتوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے اور آئندہ بھی انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے کہ الیکشن کمیشن کا ریموٹ کنٹرول حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے اور اب الیکشن کمیشن یہ ثابت کر رہا ہے کہ وہ(ن) لیگ کا سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی ہیڈکوارٹر ہے جسکو (ن) لیگ اپنے سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ حکمران کرپشن ‘ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں ملوث ہیں اگرالیکشن کمیشن انکو کلین چٹ دے رہا ہے توا س سے بڑی ملک اور قوم کی اور بد قسمتی نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف حکمرانوں کے احتساب کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

مزید :

علاقائی -