فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش

فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش

  

اسلام آباد(اے این این)فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا تقرر بھی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ بل کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رکن ڈاکٹر فوزیہ حمید نے گزشتہ روز تحریک پیش کی کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر فوزیہ حمید نے بل کے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن اہم ادارہ ہے اور اس کے اختیارات محدود ہیں۔ اس ادارے کے گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا تقرر بھی ایف پی ایس سی کے ذریعے ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ گریڈ 16 کے ملازمین کا تقرر ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوتا ہے جبکہ اس سے نچلے گریڈ کے ملازمین کا تقرر وزارتیں خود کرنے کا اختیار رکھتی ہیں۔ بل کو کمیٹی کے سپرد کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تحریک کی منظوری کے بعد ڈاکٹر فوزیہ حمید نے بل پیش کیا جو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

ایف پی ایس سی بل

مزید :

علاقائی -