چین ،پانڈا کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ ٹل گیا

چین ،پانڈا کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ ٹل گیا
 چین ،پانڈا کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ ٹل گیا

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پانڈا کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔ چین میں پانڈا کو معدوم ہونے کے خطرے کا شکار جانوروں کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ پانڈا اب اپنی شرارتوں سے لوگوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔ چینی حکام کے مطابق پانڈا کی تعداد میں اضافے کے باعث اب اس کے ناپید ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے پانڈا کو معدوم ہونے کے خطرے کا شکار جانوروں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق چین میں ننھے پانڈا ملا کر اس وقت دو ہزار ساٹھ پانڈا موجود ہیں ، تاہم انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے آئندہ 80 سال میں پانڈا کی بانسوں سے بنی قدرتی قیام گاہیں ختم ہونے کا خدشہ ہے ، لیکن اس تازہ فہرست میں ایک بری خبر بھی ہے کہ مشرقی گوریلا کی نسل جو کہ دنیا کا سب سے بڑا بندر ہے اب خطرے کا شکار ہے۔ آئی یو سی این کی خطرے کا شکار جانداروں کی فہرست میں 82954 پودے اور جانور بھی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک تہائی 23928 کو ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -