سرفراز کا کڑا امتحان واحد ٹی 20آج مانچسٹر میں کھیلا جائیگا، انگلینڈ کو نفسیاتی بر تری حاصل

سرفراز کا کڑا امتحان واحد ٹی 20آج مانچسٹر میں کھیلا جائیگا، انگلینڈ کو ...

  

مانچسٹر (فضل افتخار سے)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ (آج) بدھ کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ (آج) کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ٗدونوں ٹیموں کے مابین 2006 سے لے کر 2015 تک 13 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے تین میچز میں کامیابی حاصل کی ٗ انگلینڈ کی ٹیم نے 9 میچز جیتے اور ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ انگلینڈ کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے مابین اب تک چار ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے ایک میں پاکستان کی ٹیم نے فتح حاصل کی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز میں کامیاب رہی ۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان پر برتری حاصل ہے ۔انگلینڈ کا رینکنگ میں پانچواں اور پاکستان کی ٹیم کا ساتواں نمبر ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -