بھارت امریکہ دفاعی معاہدہ کیخلاف قرارداپرغور خوض کیلئے آج اجلاس طلب

بھارت امریکہ دفاعی معاہدہ کیخلاف قرارداپرغور خوض کیلئے آج اجلاس طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سردار آفتاب احمد ورک ایڈووکیٹ کی پیش کردہ قرارداد پر غور خوض کے لئے لاہور ہائیکورٹ بارکے جنرل ہاوس کا اجلاس آج 7ستمبر صبح 11بجے دن کیانی ہال میں منعقد ہو گا۔ قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز بھارت اور امریکہ کے مابین طے پا جانے والا یہ سٹرٹیجک معاہدہ کہ ’’ دونوں ممالک ایک دوسرے کے اڈے استعمال کر سکیں گے‘‘۔ بالخصوص پاکستان اور چین کے خلاف اور بالعموم بین الاقوامی امن کے خلاف ایک خوفناک معاہدہ ہے۔ ہم وکلاء قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی قومی سلامتی کے خلاف اس معاہدہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور نامنظور کرتے ہیں۔

آج اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -