برطانوی شہری سمعیہ قتل کیس لاہور منتقل کرنے کیلئے درخواست پر اعتراض

برطانوی شہری سمعیہ قتل کیس لاہور منتقل کرنے کیلئے درخواست پر اعتراض

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے برطانوی خاتون سمعیہ کی ہلاکت کاکیس لاہور منتقل کرنے کے لئے دائردرخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ۔یہ درخواست مقدمہ کے مدعی مختارکاظم نے دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جہلم میں سمعیہ شاہد قتل کیس پر ملزمان اثر انداز ہورہے ہیں ،مقدمہ کوسیشن کورٹ جہلم سے لاہورسیشن کورٹ منتقل کرنے کاحکم دیاجائے ۔رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ مدعی کا وکالت نامہ تصدیق شدہ نہیں ہے تاہم اعتراض ختم کرکے درخواست دوبارہ دائر کی جاسکتی ہے ،سمعیہ شاہد کو مبینہ طورپر غیرت کے نام پرقتل کیاگیا تھا ۔

اعتراض

مزید :

صفحہ آخر -