الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر دی

الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر دی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کے استغاثہ میں سابق ایم پی اے ماجدہ زیدی کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔الیکشن کمیشن نے یہ اپیل حافظ سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق ماجدہ زیدی 2008 ء کے انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے بنیں۔ماجدہ زیدی نے ریٹرننگ افسر کے روبرو کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے بی اے کی ڈگری فراہم کی۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ ماجدہ زیدی کی بی اے کے ڈگری جعلی ہے ،انہوں نے ریٹرننگ افسر کے روبرو غلط بیانی کی جو کہ عوامی نمائندگی ایکٹ اور آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن عدالت نے ماجدہ زیدی کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر استغاثہ پر کاروائی کی بجائے انہیں قانونی ضابطے کے بغیر بری کر دیا،اپیل میں استدعا کی گئی ہے ماجدہ زیدی کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

اپیل دائر

مزید :

صفحہ آخر -