خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم

خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور لاہو رکے متوقع میئر خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کے لئے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔عدالت عالیہ میں تحریک انصاف کے وقاص اسلم کی جانب سے دائر درخواست میں خواجہ احمد حسان کی یونین کونسل کے چیئرمین بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکا نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری عہدے پر فائز رہنے والا کوئی شخص بھی دو سال تک الیکشن نہیں لڑ سکتا۔سماعت کے دوران فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں بھی زیر سماعت ہیں جس پر عدالت نے تمام درخواستوں پر یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کے لئے 6اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -