کانگو وائرس پر قابو پا نے کے لئے ناکافی اقدامات پر حکومت پنجاب سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں کانگو وائرس پر قابو پانے اور حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب نے کانگووائرس کی روک تھام کے لئے موثر اورٹھوس اقدامات نہیں کئے، وائرس پھیلنے کاخدشہ ہے۔عدالت نے حکومت پنجاب کو 9 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔