امریکی صدرکی ترانے کے احترام میں کھڑانہ ہونے والے کھلاڑی کی حمایت

امریکی صدرکی ترانے کے احترام میں کھڑانہ ہونے والے کھلاڑی کی حمایت

  

نیویارک( آن لائن ) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے کھلاڑی کولن پیرنگ ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہو کر اپنا آئینی حق کا استعمال کیا۔براک اوباما جو جی ٹوئنٹی اجلاس کے لیے چین میں ہیں نے کہا کہ کوارٹر بیک کولن نے چند جائز ایشو کو اجاگر کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان جمہوری نظام میں بحث میں حصہ لیں بجائے اس کے کہ وہ خاموش بیٹھے رہیں۔‘یاد رہے کہ سان فرانسسکو 49 کے لیے کھیلنے والے کولن نے ملک میں نسلی امتیاز اور سیاہ فام لوگوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کیا۔28 سالہ کولن کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی میں نسلی روابط میں واضح بہتری نہیں آتی وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -