خلع کے باوجودسابق اہلیہ کوزبردستی ساتھ رکھنے پرسابق شوہر گرفتار

خلع کے باوجودسابق اہلیہ کوزبردستی ساتھ رکھنے پرسابق شوہر گرفتار

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خلع کے باوجود سابق بیوی کو زبردستی اپنے ہمراہ رکھنے والے خاوند کو بھری عدالت میں ہتھکڑیاں لگوا دیں ،عدالتی حکم پر پولیس اہلکارخاتون کے سابق خاوندکو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئی۔جسٹس عبدالسمیع خان کے روبرو درخواست گزار خاتون پروین بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے سابق داماد نے خلع کے باوجود اس کی بیٹی نورین اختر کو زبردستی یرغمال بنا رکھا ہے۔د نورین اختر نے عدالت کو بتایا کہاس نے عدالت سے خلع حاصل کیا ،اب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ جانا چاہتی ہے جس پر عدالت نے غلط بیانی کرنے پر خاتون کے سابق خاوند کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرا دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -