نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، جمی نیشم کی 9 ماہ بعد ٹیم میں واپسی

نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، جمی نیشم کی 9 ماہ بعد ٹیم میں ...

  

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، آل راؤنڈر جمی نیشم کی نو ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ باؤلر میٹ ہنری اور بلے باز جیت راول کو ڈراپ کر دیا گیا، دونوں کھلاڑی دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹیم کا حصہ تھے۔ آل راؤنڈر کورے اینڈرسن کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22 ستمبر سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، ڈگ بریسویل، مارک کریگ، مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، جمی نیشم، ہنری نیکولز، لیوک رونچی، مچل سینٹنر، ایش سودی، ٹم ساؤتھی، روز ٹیلر، نیل واگنر اور بی جے واٹلنگ پر مشتمل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -