موسمی تعطیلات ختم کرنے کے لئے دائردرخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب

موسمی تعطیلات ختم کرنے کے لئے دائردرخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ لاہور میں موسمی تعطیلات کے خاتمے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرلئے ہیں۔گزشتہ روزدرخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ موسم گرما اور سرما کی سالانہ تعطیلات انصاف کی فوری فراہمی میں رکاوٹ ہیں۔عدالتی چھٹیوں کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ آئین کے منافی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو اس درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

موسمی تعطیلات

مزید :

صفحہ آخر -