سزائے موت کے قیدی کو بری کرنے کا حکم

سزائے موت کے قیدی کو بری کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سزائے موت کے مجرم شہرا کی اپیل پر سماعت کی، مجرم کی طرف سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے 2007ء میں مجرم شہرا کو شکرا پہلوان کے قتل میں موت کی سزا سنائی، اس قتل میں ٹرائل کورٹ پہلے ہی 3 ملزموں ناصر، شفقت اور اشرف کو ناکافی شہادتوں پر بری کر چکی ہے۔ عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد سزائے موت کے مجرم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -