یو ایس اوپن ٹینس سے خوشی کی خبر اعصام الحق میز ڈیلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

یو ایس اوپن ٹینس سے خوشی کی خبر اعصام الحق میز ڈیلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ ...

  

نیویارک (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اپنی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، اعصام الحق قریشی اور ان کے سویڈن کے جوڑی دار رابرٹ لینڈسٹڈ نے سٹریٹ سیٹس میں جیت کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل میں اعصام الحق قریشی اور انکے سویڈن کے جوڑی دار رابرٹ لینڈسٹڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کے جین جولین راجر اور ان کے رومانین جوڑی دار ہوریا ٹیکاؤ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-6 (7-4) سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -