ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ، رکشا یونین نے مظاہروں کا اعلان کر دیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ، رکشا یونین نے مظاہروں کا اعلان کر دیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)عوامی رکشہ یونین پاکستان نے ایل پی جی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر من مانے اضافو ں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے سمن آباد یونٹ کے دورے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی مافیا انتظامیہ کی مویشی منڈیوں میں مصروفیت اور غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپے فی کلو کے حساب سے مسلسل اضافہ کر رہاہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق ایل پی جی کا ریٹ 65روپے کلو ہے۔لیکن گزشتہ روز ریٹ 85روپے فی کلو تک جاپہنچا ہے۔پہلے ایل پی جی مافیا کے کارندوں نے 10 روپے ریٹ بڑھا کرچیک کیا کہ انتظامیہ اس کا کوئی نوٹس لیتی ہے یا نہیں جب ریٹ بڑھانے پر ان کو کسی نہ پوچھا تو دو دن بعد انہوں نے مزید10روپے فی کلو اضافہ کر کے مجموعی اضافہ 20 روپے فی کلو کر لیا۔ مجید غوری نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کر دیا ہے کہ اگرگیس کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیں گے۔

رکشایونین

مزید :

صفحہ آخر -