پنجاب میں غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی 3427 این جی اوز بند

پنجاب میں غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی 3427 این جی اوز بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب بھر میں غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی 3427 این جی اوز بند کردی گئیں جبکہ رجسٹرڈ این جی اوز کی نگرانی کیلئے جیو ٹیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ دا خلہ پنجا ب نے نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت صوبہ میں 10 ہزار سے زائد این جی اوزکی سکروٹنی اور آڈٹ کا فیصلہ کیا ،اس دوران 3ہزار4سو27این جی اوزکو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بند کردیا گیا۔ذرا ئع کے مطا بق 4215 این جی اوز کا ڈیٹامکمل ہو چکا ہے جس کے تحت مذکورہ این جی اوز کی تمام معلومات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔
این جی اوز بند

مزید :

صفحہ آخر -