پاک بھارت وویمن کرکٹ سیریز ملتوی

پاک بھارت وویمن کرکٹ سیریز ملتوی

  

لاہور (این این آئی) پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم وویمن ون ڈے کرکٹ سیریز ملتوی ہو گئی ۔سیریز 7ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہونی تھی تاہم بھارتی بورڈ کی جانب سے عدم دلچسپی دکھانے کے بعد یہ سیریز ملتوی کر دی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیر یز کے التوا سے متعلق آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا۔

دونوں ممالک کی وویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان ملتوی ہونے والی سیریز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ ملتوی ہونے والی ون ڈے سیریز کے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ کوالفیائنگ راؤنڈ کا حصہ تھے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -