آزادی ٹرین کی زبردست پذیرائی ،مزید شہروں میں لے جانے کا فیصلہ

آزادی ٹرین کی زبردست پذیرائی ،مزید شہروں میں لے جانے کا فیصلہ

  

لاہور(خبر نگا رخصوصی) آزادی ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز 11اگست کو مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے کیا جسے ملک بھر میں عوام کی خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔چاروں صوبوں اور شہداء کی نمائندہ اس ٹرین کے لئے عوام نے ہر جگہ اپنی پسندیدگی کا والہانہ اظہار کیا۔ بزرگوں نے اپنے بچوں کو اس ٹرین کی مدد سے وطن عزیز کی داستان سنائی۔ اس زبردست خیر مقدم کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے لوگوں کے اصرار پر یہ فیصلہ کیا کہ اس ٹرین کو مزید جگہوں پر عوام کیلئے پیش کیا جائے اور15ستمبر کو یہ ٹرین راولپنڈی سے ٹیکسلا، ہری پوراور حویلیاں کے سیکشن پر موجود شہروں کے عوام کو بھی دعوتِ نظارہ دے گی۔ واضح رہے کہ ابھی یہ ٹرین4ستمبر سے کراچی شہر میں موجود ہے جہاں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں چھوٹے بڑے اورہر طبقۂ فکر کے لوگوں کا جم غفیر آزادی ٹرین میں موجود مختلف گیلریوں اور فلوٹ کے نظارہ کیلئے اُمڈا چلاآرہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -