جنوبی افریقہ نے آسٹریلیاکیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے ٹیم کااعلان کردیا

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیاکیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے ٹیم کااعلان کردیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ کے آخر میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، سیاہ فام فاسٹ باؤلر اینڈائل پہلک وایو پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، ٹیم کے ریگولر کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون باؤلر ڈیل سٹین کی بھی دوبارہ ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، ڈی ویلیئرز کمر کی تکلیف کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ فاسٹ باؤلر مورنے مورکل اور مڈل آرڈر بلے باز ریلی روسیو کو فٹنس مسائل کی وجہ سے غور نہیں کیا گیا، دونوں کھلاڑی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ جنوبی افریقہ عالمی چیمپئن کینگروز کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی میزبانی کرے گا اور دونون کے درمیان سیریز کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، کائل ایبٹ، ہاشم آملہ، فرحان بہاردین، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، فاف ڈوپلیسی، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، ویان پارنیل، ایرن فانگیسو، اینڈائل، کاگیسوربادا، تبریز شمسی اور ڈیل سٹین پر مشتمل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -