عوامی تحریک کے وفد کی شہداء کی یادگار پر فاتحہ خوانی،پھولوں کی چادر چڑھائی

عوامی تحریک کے وفد کی شہداء کی یادگار پر فاتحہ خوانی،پھولوں کی چادر چڑھائی

  

لاہور(خبر نگا رخصوصی)ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے عوامی تحریک کے وفد نے جنگ ستمبر کے شہید میجر شبیر شریف شہید اور باٹا پور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔عوامی تحریک کے وفد میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل رضا، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول اور میاں طاہر یعقوب شامل تھے۔باٹاپور میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان غازیوں اور شہداء کی سرزمین ہے اسے نقصان پہنچانے والے رسوا ہونگے۔

مزید :

صفحہ آخر -