کم مقابلوں کے باعث ون ڈے کی اہمیت میں کمی ہوئی،رکی پونٹنگ

کم مقابلوں کے باعث ون ڈے کی اہمیت میں کمی ہوئی،رکی پونٹنگ

  

نئی دہلی(این این آئی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ایک روزہ کرکٹ کے کم مقابلوں کے باعث اس کی اہمیت ختم ہونے کے خدشات کا اظہار کردیا ۔آسٹریلیا کے چمپئن کپتان رکی پونٹنگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک روزہ کرکٹ کے مقابلوں میں کمی آرہی ہے اور اس وقت آپ کے پاس سری لنکا اورآسٹریلیا کی سیریزکی طرح کے محدود مقابلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی سیریز کارآمد نہیں ہوتیں ٗ اس کا کوئی مقصد نہیں ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کو سیریز میں کامیابی کے علاوہ حاصل کرنے کو اور کچھ نہیں ہے۔پونٹنگ نے ایک روزہ سیریز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ٹیموں کو اس کی اہمیت ورلڈ کپ کے لیے درجہ بندی ہو اس کے علاوہ کچھ نہیں ہوگی۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہم نے ایڈیلیڈ میں اس کا تجربہ کیا ٗجو چوتھے دن پر ختم ہونے والا زبردست کامیاب مقابلہ تھا تاہم ہم اس پر بحث کرسکتے ہیں کہ آیا اس کا کوئی فائدہ ہوا یا پھر کوئی نقصان تو نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ مداح ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں تو پھر بطورکھلاڑی اور انتظامیہ کے ہمیں جو کچھ بھی ہو ان مطالبات کو پورا کرنا پڑے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -