شہبازشریف کی ’’پاکستان آبزرور‘‘ کے ایڈیٹر انچیف زاہد ملک مرحوم کے گھر آمد اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

شہبازشریف کی ’’پاکستان آبزرور‘‘ کے ایڈیٹر انچیف زاہد ملک مرحوم کے گھر آمد ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اسلام آباد میں ’’پاکستان آبزرور‘‘ کے ایڈیٹر انچیف اور ممتاز صحافی زاہد ملک مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ نے زاہد ملک کے انتقال پر مرحوم کے بیٹوں فیصل زاہد ملک، گوہر زاہد ملک، عمر زاہد ملک اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوا نی بھی کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زاہد ملک مرحوم صحافت کے درخشاں ستارے تھے۔ پاکستان کی صحافتی تاریخ زاہد ملک کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ مرحوم سچے پاکستانی اور اعلیٰ صحافتی اقدار کے حامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ زاہد ملک مرحوم نے اپنے قلم کو ہمیشہ قومی یکجہتی، اتحاد اور حق و انصاف کی آواز بلند کرنے کیلئے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -