دشمن کی حکمت عملی مسلح افواج کے چوکنا اور قوم کے متحد رہنے کی متقاضی ہے :نیول چیف

دشمن کی حکمت عملی مسلح افواج کے چوکنا اور قوم کے متحد رہنے کی متقاضی ہے :نیول ...

  

اسلام آباد(آن لائن)نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ دشمن کی حکمت عملی مسلح افواج کے چوکنا اور قوم کے متحد رہنے کی متقاضی ہے، پاک بحریہ بندرگاہوں اور بحری تنصیبات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے ۔51 ویں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے تمام یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا ہے۔ شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے غازیوں اور شہدا نے 1965 کی جنگ میں عزم وشجاعت کی داستانیں رقم کی۔ قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ پاک بحریہ دیگر افواج کے شانہ بشانہ ضرب عضب میں کردار جاری رکھے گی۔پاک بحریہ روایتی اورغیرروایتی خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے چوکنا ہے، پاک بحریہ کے غازیوں اورشہداء نے ملک کے دفاع کے لیے شجاعت کی نئی داستانیں رقم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایمان، اتحاد، تنظیم جیسے اصولوں پرعمل ہی ہمیں چیلنجزکے قابل بناسکتا ہے، دشمن کی موجودہ حکمت عملی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم ہمہ وقت چوکنا رہیں، ہمیں پوری دانشمندی کے ساتھ باہم مل جل کرکام کرنا ہوگا۔نیول چیف کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ پاک بحریہ بندرگاہوں اور بحری تنصیبات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -