یوایس اوپن،اینڈی مرے اور کائی نیشیکوری کوارٹرفائنل میں ٹکرائیں گے

یوایس اوپن،اینڈی مرے اور کائی نیشیکوری کوارٹرفائنل میں ٹکرائیں گے

  

نیویارک (اے پی پی) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپیئن اینڈی مرے، جاپان کے کائی نیشیکوری، سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا اور ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے جبکہ آسٹریا کے ڈینیئل تھیم پری کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپیئن اینڈی مرے نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے گریگور ڈمٹرو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں انکا مقابلہ جاپان کے کائی نیشیکوری سے ہوگا۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں کروشیا کے آئیوکارلوچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3، 6-4 اور 7-6(7-4) سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا نے یوکرائن کے مارچنکو کو 6-4، 6-1، 6-7(5-7) اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -