سازشوں میں مصروف دشمنوں کو سخت پیغام دینا ہو گا ، خلیل طاہر سندھو

سازشوں میں مصروف دشمنوں کو سخت پیغام دینا ہو گا ، خلیل طاہر سندھو

  

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ 1965کی جنگ میں دفاع پاکستان کے لئے افواج پاکستان اور ہمارے آباؤ اجداد نے بے دریغ قربانیاں دیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے گزشتہ روزیونیک گروپ آف انسٹی ٹیوٹ مسلم ٹاؤن لاہور میں 6 ستمبر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر وطن عزیز کا دفاع کیا اور دشمن کو عبرتناک شکست دی ۔انہوں نے کہا کہ آج نوجوان نسل کو قلم اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہو کر ملک کی جغرافیائی،نظریاتی اور معاشی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا فروغ تعلیم کے بغیر ہم پاکستان کو آگے نہیں بڑھا سکتے ۔ بین الاقوامی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے ہمیں جدت اور ٹیکنالوجی کو اپنا نا ہو گا۔ملک کے طول و عرض میں علم کی شمعیں روشن کرنا ہو گی اور وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف اندرونی و بیرونی دشمنوں کو سخت پیغام دینا ہو گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -