یو ایس اوپن، سرینا ولیمز اور سیموناہا لیپ ویمز سبنگلز کے کوارٹر فائنل میں داخل

یو ایس اوپن، سرینا ولیمز اور سیموناہا لیپ ویمز سبنگلز کے کوارٹر فائنل میں ...
یو ایس اوپن، سرینا ولیمز اور سیموناہا لیپ ویمز سبنگلز کے کوارٹر فائنل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور رومانیہ کی سیمونا ہالیپ اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹرفائنل میں داخل ہو گئیں جبکہ امریکا کی وینس ولیمز، ہسپانوی کلار سواریز نوارو اور پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں امریکن سرینا ولیمز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی یارو سلوا شیڈوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے ہسپانوی کلارا سواریز نوارو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے مات دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ کروشیا کی انا کونج نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالفائی کرلیا۔