نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام

  

فیصل آباد (آن لائن)نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت لاہور قلندر ٹیم کے لئے اقبال سٹیڈیم میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز میں 16باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کرلیاگیا ہے جن کے ناموں کا اعلان ڈی سی او سلمان غنی کی موجودگی میں کیا گیا۔اس موقع پر ہیڈ آف نیشنل کرکٹ اکیڈمی مدثرنذر،ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن لاہورقلندرعاقب جاویدودیگر موجود تھے۔ڈی سی اونے لاہور قلندر ٹیم کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے سلسلے میں دوروزہ کامیاب ٹرائلز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کرکٹ کے کھیل میں باصلاحیت اور ماہرنوجوان کرکٹرز کو آگے آنے کے مواقع میسر ہوں گے جو ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔ ۔ ڈائریکٹر کرکٹ اپریشن لاہور قلندر عاقب جاوید نے بتایا کہ اقبال سٹیڈیم میں دو روز کے دوران چودہ ہزار کرکٹ کے کھلاڑی ٹرائلز کے لئے حاضر ہوئے جن میں سے خالصتا میرٹ کی بنیاد پر سولہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے ڈویژنز میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت 15 سے 23 سال تک کی عمر کے نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لئے جارہے ہیں اور منتخب کھلاڑیوں کی ٹیموں کا لاہور میں ٹورنامنٹ منعقد ہو گا جن میں سے 30 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت دی جائے گی اور بہترین بیٹسمین اور باؤلرز پر مشتمل لاہور قلندر ٹیم تشکیل دیں گے جو آسٹریلیا میں سڈنی تھنڈر میں بھی کھیلے گی اور پاکستان سپر لیگ میں بھی شمولیت کرے گی ۔ ان ٹرائلز میں جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں رائٹ ہینڈ بیٹسمین سلمان علی ‘ بلال جمشید ‘شفقت اﷲ ‘ حمزہ علی ‘ انیس احمد ‘ شہزاد علی ‘ سعد اﷲ ‘ عامر جاوید ‘رائٹ ہینڈ فاسٹ باؤلر ایم عرفان ‘ عرفان لیاقت ‘ محمد عامر ‘ ایم عمر سینئر‘ لیفٹ ہینڈ فاسٹ باؤلر حاشر ریاض ‘ لیفٹ ہینڈ سپنرز غلام ربانی ‘ احمد صفی اور وکٹ کیپر علی شان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -