عمران خان سیاست سے مایوس ہو کر گھروں پر حملوں کا سوچ رہے ہیں ،طلال چوہدری

عمران خان سیاست سے مایوس ہو کر گھروں پر حملوں کا سوچ رہے ہیں ،طلال چوہدری

  

اسلام آباد(اے این این) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے عمران خان کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنی سیاست کے مستقبل سے مایوس ہو کر گھروں پر حملوں کا سوچ رہے ہیں ،عمران خان کو اینٹ کا جوب پتھر سے ملے گا۔عمران خان کی کراچی میں بیان پر رد کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان سیاسی میدان اور الیکشن میں مسلسل شکستوں کے باعث ٹوٹ چکے ہیں ۔اب وہ اپنی سیاست کے مسقبل سے مایوس ہو گئے ہیں اور اسی لئے لوگوں کے گھروں پر حملوں کا سوچ رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مخالفین کے گھروں پر حملوں کا اعلان کتنی چھوٹی سوچ ہے،لیڈر وہ ہوتا ہے جو سیاسی میدان میں رہ کر مقابلہ کرے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ،مسلم لیگ(ن) کے کارکن انھیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ پنڈی میں کوئی نہیں ، وہ نواز شریف پر تنقید سے اپنا سیاسی قد بڑھانا چاہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -