عمران خان کا کرکٹر حنیف محمد (مرحوم )کے گھرجاکران کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت

عمران خان کا کرکٹر حنیف محمد (مرحوم )کے گھرجاکران کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت

  

کراچی(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد (مرحوم) کے گھر گئے اور ان کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔اس دوران اپنی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ حنیف محمد میں بہترین بیٹسمین کی تمام خصوصیات موجود تھیں وہ صرف کراچی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ہیرو تھے، وہ ہمارے لئے رول ماڈل تھے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔منگل کوچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان گزشتہ ما ہ انتقال کرجانے والے کرکٹرحنیف محمد کے گھر گئے اور وہاں ان کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت ا ور گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ۔اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حنیف محمد تمام کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل تھے۔

اظہارتعزیت

مزید :

صفحہ آخر -