پاک انگلینڈٹی20میچزمیں کیون پیٹرسن سب سے زیادہ کامیاب بلے باز

پاک انگلینڈٹی20میچزمیں کیون پیٹرسن سب سے زیادہ کامیاب بلے باز

  

مانچسٹر(افضل افتخارسے)پاکستان اورانگلینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزازانگلینڈکے کیون پیٹرسن کے پاس ہے انہوں نے 8میچوں کی8اننگزمیں69.60کی اوسط سے348رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور73رنزناٹ آؤٹ ہے۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نے 9میچوں کی8اننگزمیں29.25کی اوسط سے234 رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور75رنز ہے۔تیسرے نمبرپر انگلینڈکے ایون مورگن نے10میچوں کی10 اننگز میں38.16کی اوسط سے229رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔ انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور67رنزناٹ آؤٹ ہے۔چوتھے نمبرپرپا کستان کے عمراکمل نے 11میچوں کی11اننگز میں19.80کی اوسط سے198رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور36رنز ہے۔

پانچویں نمبرپرپاکستان کے شاہدآفریدی نے 12میچوں کی12اننگزمیں13.36کی اوسط سے147رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور29رنز ہے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -