عمران خان کا طویل انتظار، کارکنوں کا صبر جواب دے گیا، ناشتے پر ٹوٹ پڑے

عمران خان کا طویل انتظار، کارکنوں کا صبر جواب دے گیا، ناشتے پر ٹوٹ پڑے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن چیئرمین عمران خان کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے اور بالآخر ناشتے پر ٹوٹ پڑے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان کو منصور شیخ نے اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر رکھا تھا اور وہاں ان کے علاوہ کارکنوں کیلئے بھی ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عمران خان نے شیڈول کے مطابق صبح 10 بجے وہاں پہنچنا تھا تاہم وہ اتنی تاخیر سے پہنچے کہ ناشتہ دوپہر کے کھانے میں تبدیل ہو گیا۔ کارکن بھی کئی گھنٹے انتظار کی کوفت میں مبتلا رہے اور بالآخر وہ چیئرمین کی آمد سے پہلے ہی ناشتے پر ٹوٹ پڑے۔

مزید :

صفحہ اول -