کراچی ،لیاری ندی سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ،مزید 2برآمد

کراچی ،لیاری ندی سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ،مزید 2برآمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی لیاری ندی سے منگل کو بھی 2 لاشیں ملی ہیں۔ رواں ماہ کے دوران اب تک 8 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ان میں سے اب تک صرف ایک ہی لاش کی شناخت ہوپائی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران لیاری ندی سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ان میں سے 7 افراد کی لاشیں ماڑی پور تھانہ کی حدود میں لیاری ندی سے ملیں جبکہ ایک لاش تھانہ شیرشاہ کے حدود میں لیاری ندی کے حصے سے ملی۔ ان 8 لاشوں میں سے صرف ایک لاش کی شناخت عبید پٹھان کے نام سے ہوپائی ہے۔ جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جارہا ہے۔منگل کو بھی ماڑی پور سے2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ دونوں مقتولین کو سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ دونوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ تاہم ابھی انکی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -