بٹ خیلہ ،سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ ،2 جوان شہید ،1 زخمی

بٹ خیلہ ،سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ ،2 جوان شہید ،1 زخمی

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ کے قریب سیکورٹی فورسزکی گاڑی نے موٹرسائیکل سوارکوبچاتے ہوئے حادثے کاشکارہوگئی دوجوان شہیدجبکہ ایک زخمی ۔تفصیلات کے مطابق چھ ستمبرکوپاک فوج کے جوان معمول کے گشت پرتھے کہ پل چوکی کے قریب مین جی ٹی روڈ پرموٹرسائیکل سوارکوبچاتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارپاک فوج کے لیس نائک محمدرضوان سپاہی فخرانورموقع پرشہیدہوگئے جبکہ لیس نائیک شفق زخمی ہوکرسی ایم ایچ مردان منتقل کردیا اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے مقامی افسران اورڈپٹی کمشنر مالاکنڈخائستہ رحمان خان بٹ خیلہ ہسپتال پہنچ گئے شہداء کے نعشوں کواپنے ابائی گاؤں سرگودہا صوبہ پنجاب منتقل کردئے۔مالاکنڈکے مختلف سیاسی سماجی اورعوامی حلقوں نے ٹریفک حادثے میں شہیدہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت اورزخمی ہونے والے اہلکارکے صحت یابی کیلئے دعاکی گئی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -